پاکستان-انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز؛ نیشنل اسٹیڈیم میں ٹرافی کی رونمائی

 کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کی فائل فوٹو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کی

پاکستان انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی، سات میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ کل منگل کو ہوگا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کی، بابراعظم اور جوز بٹلر نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چار میچز کراچی جبکہ تین میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ میچ مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store