بابراعظم نے ٹی20 انٹرنیشنل میں ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر دیا

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم فائل فوٹو قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم ٹی20 انٹرنیشنل فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے تیسرے بلےباز بن گئے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں 35 گیندوں پر 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 57 رنز کی اننگز کھیلنے والے بابراعظم ٹی20 انٹرنیشنل فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے تیسرے بلےباز بن گئے ہیں۔

بابراعظم نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 105 ٹی20 انٹرنیشنل مقابلوں میں 42.12 کی اوسط سے 3 ہزار 538 رنز اسکور کررکھے ہیں۔

فہرست میں ویرات کوہلی 115 میچوں میں 52.74 کی اوسط سے 4 ہزار 8 رنز بناکر پہلے جبکہ انکے ہم وطن روہت شرما 148 میچوں میں 31.33 کی اوسط سے 3 ہزار 538 رنز بناکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

اس لسٹ میں نائب کپتان محمد رضوان کا نواں نمبر ہے وہ 86 میچز میں 48.66 کی اوسط سے 2 ہزار 822 رنز بناسکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store