پی ایس ایل 7، مکمل ویکسینیٹڈ افراد کو میچز دیکھنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل 7، مکمل ویکسینیٹڈ افراد کو پی ایس ایل میچز دیکھنے کی اجازت دے دی فائل فوٹو پی ایس ایل 7، مکمل ویکسینیٹڈ افراد کو پی ایس ایل میچز دیکھنے کی اجازت دے دی

 پی ایس ایل 7 کا میدان آج سے شائقین سے مکمل طور پر بھرا ہوگا، لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے مکمل ویکسینیٹڈ افراد کو پی ایس ایل میچز دیکھنے کی اجازت دے دی۔

ڈی سی لاہور کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آج سے لاہور کے 6 مقامات سے اسٹیڈیم تک بس سروس کے اسپیشل روٹس چلیں گے۔ روٹس گڑھی شاہو، آر اے بازار، شاہدرہ، ٹھوکھر نیاز بیگ، شوکت خانم چوک، اسکیم موڑ سے چلائے جارہے ہیں۔

ڈی سی لاہور کے مطابق اسپیشل روٹس 27 فروری تک چلیں گے۔

install suchtv android app on google app store