امریکا: کورونا ویکسین کی چوتھی ڈوزلگوانے کی منظوری

کورونا ویکسین فائل فوٹو کورونا ویکسین

امریکا نےکووڈ ویکسین کے دوسرے بوسٹر شاٹ کی منظوری دے دی۔ امریکی ادارہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے اپنے بیان میں کہا کہ فائزر اور موڈرنا ویکسین کی چوتھی ڈوز تیسری ڈوزکے 4 ماہ بعد لگائی جاسکےگی۔

ایف ڈی کے اااامطابق کورونا ویکسین کا دوسرا بوسٹر شاٹ 50 سال سے زائد عمرکے افراد کو لگایا جاسکےگا جب کہ کمزور قوت مدافعت والے 12 سال سے زائد عمر بچوں کو فائزر کا دوسرا بوسٹر شاٹ دیا جاسکے گا۔

اس کے علاوہ کمزور قوت مدافعت والے 18 سال سے زائد عمرکے افراد موڈرنا کی دوسرا بوسٹر ڈوز لگوا سکتے ہیں، دوسری ڈوز کا مقصد شدید بیماری اور اسپتال میں داخل ہونے کے خلاف مزید تحفظ دینا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر کیٹ بیڈنگ فیلڈ نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ کورونا بوسٹرڈوزکی دوسری خوراک کی منظوری اچھا فیصلہ ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن کے دوسرے بوسٹر ڈوز لگوانے سے متعلق انہوں نے کہا کہ معالج کے مشورےکے بعد جو بائیڈن ڈوز لگوانے کا فیصلہ کریں گے۔

install suchtv android app on google app store