ڈھاکا ٹیسٹ، شاہینوں نے بنگال ٹائیگرز کو ایک اننگز اور 8 رنز سے شکست دیکر کلین سوئپ کر لیا

ڈھاکا ٹیسٹ: فالو آن کا شکار بنگلہ دیش دوسری اننگز میں بھی مشکلات کا شکار فائل فوٹو ڈھاکا ٹیسٹ: فالو آن کا شکار بنگلہ دیش دوسری اننگز میں بھی مشکلات کا شکار

پاکستان نے ڈھاکا ٹیسٹ میں بنگلا دیش کو شکست دیکر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ مکمل کر لیا۔ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلا دیش کی ٹیم دوسری اننگز میں 205 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستانی بولرز نے دوسری اننگز میں بھی شاندار گیند بازی کی اور صرف شکیب الحسن پاکستان کے خلاف نصف سنچری اسکور کرنے میں کامیاب رہے اور انہیں 63 رنز پر ساجد خان نے بولڈ کیا جبکہ مشفیق الرحیم دوسری اننگز میں بھی رن آؤٹ ہوئے، انہوں نے 48 رنز بنائے۔

ساجد خان نے دوسری اننگز میں بھی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دو دو وکٹیں شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی کے حصے میں آئیں۔

پانچویں روز کھیل کے دوسرے ہی اوور میں ساجد خان نے تیج الاسلام کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا جبکہ اگلے ہی اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے خالد احمد کو بولڈ کر دیا۔

install suchtv android app on google app store