آسٹریلیا ٹی 20 ورلڈ کپ کا سلطان بن گیا

آسٹریلیا، ٹی 20 ورلڈ کپ کا سلطان بن گیا فائل فوٹو آسٹریلیا، ٹی 20 ورلڈ کپ کا سلطان بن گیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل آسٹریلیا نے 8 وکٹوں سے جیت لیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا۔ اور آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف دیا۔

نیوزی لینڈ کا پہلا کھلاڑی تیسرے اوورز میں 28 رنز پر آؤٹ ہو گیا۔ ڈیرل مچل 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ 76 رنز پر گر گئی جب مارٹل گبٹل 35 بالز پر 28 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ 144 رنز پر تیسری اور 148 رنز پر چوتھی وکٹ گر گئی۔

کیوی ٹیم کے کپتان ولیمسن 85 رنز کی نمایاں اننگز کھیل کر واپس پویلین لوٹ گئے۔

نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 3 اور ایڈم زمپا نے 1 وکٹ حاصل کی۔

install suchtv android app on google app store