فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں، راشد خان

فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں، راشد خان فائل فوٹو فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں، راشد خان

افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسپنر راشد خان نے اپنی ذاتی زندگی اور شادی سے متعلق بیان پر وضاحت پیش کی ہے۔

راشد خان نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ 'میری ساری توجہ ٹی ٹوئنٹی کے ورلڈ کپ پر ہے، فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے'۔
راشد خان نے خود سے متعلق بیان پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'میں نے ایسا کبھی نہیں کہا کہ افغانستان ورلڈکپ جیتے گا تو شادی کروں گا، میں خود سے منسلک کیے گئے اس بیان کو سن کر حیران رہ گیا تھا'۔

افغان کرکٹر نے کہا کہ 'میں نے صرف اتنا کہا تھا کہ آئندہ کچھ سالوں میں میرے پاس کرکٹ کھیلنے کے زیادہ مواقع ہیں، اس کے علاوہ تین ورلڈ کپ بھی ہیں، اسی لیے میری توجہ شادی سے زیادہ کرکٹ پر ہے'۔

خیال رہے کہ افغان اسپنر راشد خان سے متعلق یہ خبریں زیرِ گردش تھیں کہ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ جیتے گی تو شادی کروں گا۔

install suchtv android app on google app store