عمرگل افغانستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عمرگل فائل فوٹو پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عمرگل

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عمرگل کو افغانستان کرکٹ بورڈ نے باضابطہ طور پر بولنگ کوچ مقرر کردیا۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے عمرگل سے ایک سال کا معاہدہ کیا ہے، وہ اس سے قبل تین ہفتے کے اسائنمنٹ پر بھی افغانستان ٹیم کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔

عمرگل نے 47 ٹیسٹ، 130 ون ڈے اور 60 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

عمرگل پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بھی بولنگ کوچ رہ چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store