اس سال کسی کو بغیر امتحانات کے پروموٹ نہیں کیا جائے گا، سعیدغنی

اس سال کسی کو بغیر امتحانات کے پروموٹ نہیں کیا جائے گا، سعیدغنی فائل فوٹو اس سال کسی کو بغیر امتحانات کے پروموٹ نہیں کیا جائے گا، سعیدغنی

وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی نے رواں سال بغیر امتحانات طلبہ کو پروموٹ نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پنجاب اور خیبرپختونخوا سے آمدورفت بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا این سی اوسی اجلاس میں اسکولوں کی بندش پر بات ہوئی تھی، جس کے بعد تین اپریل کو اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، اسٹیئرنگ کمیٹی کی اکثریت نے اسکول بند کرنے کی رائے دی۔

کورونا کے حوالے سے سعیدغنی کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کی صورتحال کےپی اورپنجاب سےمختلف ہے تاہم احتیاط نہ کی تو سندھ میں بھی صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔

 وزیر تعلیم سندھ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا سے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ، ٹرین،ہوائی سفر بند کرنے کو مطالبہ کرتے ہوئے کہا ،سعیدغنی لوگ آتےجاتے رہے تو وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روزانہ ہزاروں لوگ دیگر صوبوں سے سندھ میں آتے ہیں، اس حوالے سے سندھ کے بارڈر پر ہر مسافر کی اسکریننگ کا کام بہت مشکل ہے اور سندھ بارڈر پر سخت اسکریننگ سے مسافروں کو مشکلات ہوں گی،

سعیدغنی نے اس سال بغیر امتحانات کے بچوں کو پروموٹ نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں کے اوقات کار کے حوالےسے کوئی فیصلہ نہیں ہوا ، کوروناوائرس کی صورتحال پر ماہرین سے رائے لی جاتی ہے، ان حالات کو سیاسی پوائنٹ اسکورننگ کیلئے استعمال نہیں کیاجارہا۔

صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ دیگر صوبوں کی نسبت سندھ میں پابندیاں کم ہیں، کچھ پیشگی اقدامات کئے ہیں اور وفاق سے بھی مدد کیلئے کہا ہے۔

تعلیمی ادارے بند کرنے کے حوالے سے انھون نے کہا اسکولوں کی بندش کچھ عرصے کےلئے ہے، اسکول ایسوسی ایشنز کے کچھ لوگوں نے کل کے نوٹیفکیشن سے اختلاف کیا

install suchtv android app on google app store