اسلم ابڑو کے بھائی اور بھتیجے کے قتل کیس میں تحقیقاتی ٹیم کو اہم شواہد مل گئے

گزشتہ ایم پی اے اسلم ابڑو کے بھائی، اکرم ابڑو اور اِن کے بیٹے شہریار کو ڈیفنس میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ فائل فوٹو گزشتہ ایم پی اے اسلم ابڑو کے بھائی، اکرم ابڑو اور اِن کے بیٹے شہریار کو ڈیفنس میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گزشتہ ماہ ایم پی اے اسلم ابڑو کے بھائی، اکرم ابڑو اور اِن کے بیٹے شہریار ابڑو کو قتل کیے جانے والے کیس کی تفتیش میں پیش رفت ہوئی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم نے قتل کے نامزد ملزمان کے خلاف مزید شواہد حاصل کر لیے ہیں۔

تحقیقاتی حکام کے مطابق زبیر شاہوانی اپنے 2 محافظوں ثناء اللہ اور مجیب کے ساتھ 23 جولائی کو کراچی آیا تھا۔ حکام کے مطابق واردات کے روز ثناء اللہ اور مجیب موٹرسائیکل پر 11 بجکر 35 منٹ پر زبیر شاہوانی کے فلیٹ سے نکلے۔

تحقیقاتی ٹیم نے حملہ آوروں کے فلیٹ سے نکلنے کی ویڈیوز بھی حاصل کرلی ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم کے مطابق واردات کے بعد موٹرسائیکل سوار ملزمان واپس فلیٹ پر آئے اور کپڑے تبدیل کیے جنہیں اور دیگر اشیا کو پولیس نے فلیٹ کی تلاشی کے دوران برآمد کرلیا ہے۔ تحقیقاتی حکام کے مطابق اکرم ابڑو پر فائرنگ کا واقعہ 11 بج کر 53 منٹ پر پیش آیا۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف ڈیفنس تھانے میں گزشتہ روز مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ 26 جولائی کو ایم پی اے اسلم ابڑو کے بھائی، اکرم ابڑو اور اِن کے بیٹے شہریار کو ڈیفنس میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store