این اے 221 تھرپارکر ضمنی انتخاب؛ پیپلز پارٹی کے امیدوار کو واضح برتری حاصل

الیکشن فائل فوٹو الیکشن

تھرپارکر میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 221 پر ضمنی انتخاب کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے جس میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کو پی ٹی آئی پر برتری حاصل ہے۔

 قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 221 تھرپارکر 1 پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہا۔

ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے امیدواروں سمیت 12 امیدوار مدمقابل ہیں۔ پیپلز پارٹی کے پیر امیر علی شاہ اور پی ٹی آئی کے نظام الدين راہموں میں سخت مقابلہ ہوا۔

ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد گنتی جاری ہے،اب تک 318 میں سے 200 سے زائد پولنگ اسٹیشنز سے غیر حتمی نتائج موصول ہوچکے ہیں جن کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار 82551 ووٹ کے ساتھ اول اور پی ٹی آئی کے امیدوار 35061 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

install suchtv android app on google app store