نیب نے سیکریٹری بلدیات سندھ روشن علی شیخ کو گرفتار کرلیا

نیب نے سیکریٹری بلدیات سندھ روشن علی شیخ کو گرفتار کرلیا ہے۔

زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کیس میں 10 ملزمان کی ضمانت منسوخ ہوئی تھی۔ ہائی کورٹ نے روشن علی شیخ اور دیگر کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔ 

گرفتاری موخر کرنے کیلئے روشن شیخ نے چیف جسٹس کوفوری درخواست دی تھی۔ چیف جسٹس نے درخواست سماعت کیلئے متعلقہ بینج کو منتقل کی تھی۔

جسٹس کے کے آغا نے درخواست سننے سے انکار کر دیا تھا۔

install suchtv android app on google app store