تھرپارکر میں کتے کے منہ والی 4 سے 5 فٹ بڑی ہیبت ناک چمگادڑوں کی یلغار، خبر میں جانئے تفصیلات

چھاچھرو کے مختلف علاقوں میں بڑی بڑی چمگادڑوں نے یلغار کر دی ہے فائل فوٹو چھاچھرو کے مختلف علاقوں میں بڑی بڑی چمگادڑوں نے یلغار کر دی ہے

سندھ کے قحط سالی کے شکار ضلع تھرپارکر کے شہر چھاچھرو کے مختلف علاقوں میں بڑی بڑی چمگادڑوں نے یلغار کر دی ہے۔

4 سے 5 فٹ بڑی ہیبت ناک چمگادڑوں سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

شہریوں کے مطابق چھاچھرو شہر کے مختلف علاقوں میں بڑی اور خوفناک چمگادڑیں درختوں اور دیگر جگہوں پر لٹکی ہوئی ہیں۔

ان چمگادڑوں کے منہ کتے سے مشابہ اور بڑے ہیں، شہریوں نے فائرنگ کر کے متعدد چمگادڑوں کو مار ڈالا ہے۔

فائرنگ کی آوازیں سن کر درجنوں چمگادڑیں ڈر کر ویرانوں میں نکل گئی ہیں۔

بڑی بڑی چمگادڑوں کو دیکھ کر چھاچھرو کے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store