کورونا وائرس کو روکنے کیلئے سندھ حکومت کا سخت قدم، صوبے میں ساڑھےتین گھنٹے کیلئے مکمل لاک ڈاؤن

ترجمان سندھ حکومت مرتضٰی وہاب فائل فوٹو ترجمان سندھ حکومت مرتضٰی وہاب

کورونا وائرس کو روکنے کیلئے سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن مزید سخت کردیا، آج دن بارہ سے ساڑھے تین بجے تک صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، اہم فیصلہ نماز جمعہ کے اجتماعات کو محدود کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔

کورونا کو شکست دینا ہے تو گھروں میں رہنا ہے، سندھ حکومت نے بھی وائرس کے خلاف سخت اقدامات کرلئے۔

سندھ بھر میں آج دن بارہ سے ساڑھے تین بجے تک مکمل طور پر لاک ڈاؤن ہوگا، ترجمان سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران ہر قسم کی دکانیں بھی بند رکھنے کا اعلان کیا ہے، اس دوران پابندی سے مستشنیٰ کاروبار بھی بند رہے گا۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضٰی وہاب کے مطابق فیصلہ نماز جمعہ کے اجتماعات کو محدود کرنے کے لئے کیا گیا ہے جس کیلئے تمام مسالک کے علماء کرام کی حمایت بھی حاصل کی گئی ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے گزشتہ جمعے کو بھی نماز جمعہ کے اجتماعات محدود کرنے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد آئمہ اور مسجد انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کئے گئے تھے۔

install suchtv android app on google app store