رمضان المبارک کی آمد؛ عدالتی اوقات کار تبدیل

عدالتی اوقات کار تبدیل فائل فوٹو عدالتی اوقات کار تبدیل

سندھ ہائی کورٹ نے رمضان المبارک میں عدالتی اوقات کار جاری کر دیے۔

جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیر تا جمعرات عدالتیں صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک کام کریں گی۔

پیر تا جمعرات اوقات کار میں آدھا گھنٹہ نماز کا وقفہ بھی شامل ہے، جمعہ کے روز عدالتی امور بغیرکسی وقفے صبح ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک جاری رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سیشن عدالتوں کے اوقات کار بھی صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک مقرر کئے گئے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store