وزیراعظم کی نمائندگی کرتے ہوئے گورنر سندھ آج کراچی میں منصوبوں کا افتتاح کریں گے: فردوس اعوان

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کراچی کو دنیا کے جدید شہروں کی صف میں لانا وزیراعظم کا وژن ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وزیراعظم کا دورۂ کراچی موسم کی خرابی کے باعث منسوخ کیا گیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی نمائندگی کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل آج کراچی میں منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ 

 

 

install suchtv android app on google app store