آئی پی پی آنے والے الیکشن میں بھرپورحصہ لے گی: فردوس عاشق اعوان

 فردوس عاشق اعوان فائل فوٹو فردوس عاشق اعوان

آئی پی پی رہنما فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ،آئی پی پی آئندہ ہفتے اپنا مینو فیسٹولارہی ہے،تمام تقاضے پورے کرکے باضابطہ رجسٹریشن کےلیے الیکشن کمیشن جارہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا عون چوہدری نےایک پیٹیشن سپریم کورٹ میں دی ہے۔ سیاست کی آڑمیں ریاست تہس نہس کرنےکاکوئی ایجنڈالیکرکوئی جماعت چل رہی ہےتو اس کو بین کیاجائے،یہ پٹیشن انفرادی ہے،عمران نے ہمیشہ اپنی ذات کو سیاست پر ترجیح دی۔

نمائندہ آئی پی پی کا کہنا تھا کہ ہم آنے والے الیکشن میں بھرپورحصہ لیں گے، ہرحلقہ میں امیدوارکھڑے کریں گے،ماضی میں نوجوانوں کو گمراہ کیاگیا، آئی پی پی نوجوانوں کے مستقبل کے لیے روڈمیپ تعین کرنے جارہی ہے،

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ جہانگیرترین کےبھائی کی وفات ہوئی ہےان کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store