خورشید شاہ کی پریشانیوں میں مزید اضافہ، عدالت نے کس کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے؟ اہم خبر آگئی

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ فائل فوٹو پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ

سکھر میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے خلاف ریفرنس کی سماعت 15 روز تک ملتوی کردی۔

18 فروری کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم عدالت نے غیر حاضری پر ملزم جنید قادر شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

سکھر کی احتساب عدالت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ اور ان کے 18 ساتھیوں کے خلاف ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں نیب کے تیارکردہ ریفرنس کی سماعت کی۔

سماعت کے موقع خورشید شاہ کو این آئی سی وی ڈی اسپتال سے ایمبولینس کے ذریعے عدالت لایا گیا عدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات رہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری جمعیت موجود رہی سماعت کے موقع پر سندھ کے صوبائی وزیر سید اویس شاہ اور خورشید شاہ کے صاحبزادے و ایم پی اے سید فرخ شاہ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے نیب ریفرنس کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا اور دونوں اطراف کے وکلاء کے دلائل کے بعد سماعت 18 فروری تک پندرہ روز کے لیے ملتوی کردی تاہم عدالت نے سماعت کے موقع پر پیش نہ ہونے پر ریفرنس میں نامزد ملزم اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ کے بھائی جنید قادر شاہ کے پیش نہ ہونے پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

جنید قادر شاہ نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل ملک سے باہر ہیں اگلی سماعت پر عدالت میں حاضر ہونگے۔

install suchtv android app on google app store