احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایک مرتبہ پھر چھٹیوں کی درخواست دیدی

 جج محمد بشیر فائل فوٹو جج محمد بشیر

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایک مرتبہ پھر چھٹیوں کی درخواست دے دی۔ 2 ہفتے قبل جج محمد بشیر نے چھٹیوں کی درخواست جمع کرائی تھی تاہم منظور نہ ہونے سے جج بشیر اپنی پہلے والی درخواست سے دستبردارہوگئے تھے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر مزید کام نہیں کرنا چاہتے اور ایک مرتبہ پھر انہوں نے چھٹیوں کی درخواست دے دی اور یہ چھٹی انہیں مارچ میں اپنی ریٹائرمنٹ تک کے لیے درکار ہے۔

ذرائع کے مطابق جج محمد بشیر نے صحت کو وجہ بتاتے ہوئے اپنی ریٹائرمنٹ تک رخصت کی درخواست جمع کرائی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کام کی نوعیت اور دباؤ کی وجہ سے جج محمد بشیر کو ہائپرٹینشن کا سامنا ہے، گزشتہ 10 سے 10 روز کے اندر انہوں نے دوسری مرتبہ رخصت کی درخواست جمع کرائی ہے۔

2 ہفتے قبل جج محمد بشیر نے چھٹیوں کی درخواست جمع کرائی تھی تاہم منظور نہ ہونے سے جج بشیر اپنی پہلے والی درخواست سے دستبردارہوگئے تھے۔ یاد رہے کہ جج محمد بشیر نے حال ہی میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں 14 سال قید کی سزا سنائی۔

جج محمد بشیر عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store