پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے گرد گھیرا ہوا مزید تنگ، نیب نے ثبوت کہاں پیش کرنے کا بڑا فیصلہ کرلیا

 شرجیل میمن فائل فوٹو شرجیل میمن

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی۔

نیب اعلامیے کے مطابق ایگزیکٹوبورڈ کے اجلاس میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظور دی۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ ملزمان پر مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے آمدن سے زائد اربوں روپے کے اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب شرجیل میمن کے خلاف احتساب عدالت کراچی میں ریفرنس دائر کرے گی۔

install suchtv android app on google app store