دادو شوگر ملز کیس: قائم علی شاہ کی آج نیب ہیڈکوارٹرز میں طلبی

دادو شوگر ملز کیس: قائم علی شاہ کی نیب ہیڈکوارٹرز میں طلبی فائل فوٹو دادو شوگر ملز کیس: قائم علی شاہ کی نیب ہیڈکوارٹرز میں طلبی

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو دادو شوگر ملز کیس میں آج ہیڈکوارٹرز میں طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ سندھ سیّد قائم علی شاہ کو قومی احتساب بیورو نے ریکارڈ سمیت طلب کر لیا، نیب کے نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قائم علی شاہ بطوروزیر اعلیٰ سندھ حکومت کےاثاثوں کے محافظ تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما قائم علی شاہ آج 3 بجے نیب ہیڈکوارٹر میں پیش ہوں گے، نیب حکام نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ کی عدم پیشی کی صورت میں قانونی کارروائی کا انتباہ کردیا۔

نیب حکام نے نوٹس میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ قائم علی شاہ دادو شوگر ملز کو اونے پونے داموں فروخت کرکے نوڈیرو شوگر ملز کو غیر قانونی فوائد پہنچائے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو نے پیپلز پارٹی رہنما قائم علی شاہ کو ٹھٹہ شوگر ملز کیس میں بھی طلب کررکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب حکام کی جانب سے ٹھٹھہ شوگر مل سے متعلق تمام ریکارڈ بھی ہمراہ لانے کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

install suchtv android app on google app store