کراچی پولیس نے شتہاری ملزم محمد زبیر کو 24 سال کے بعد گرفتار کر لیا

شتہاری ملزم محمد زبیر  24 سال  بعد گرفتار فائل فوٹو شتہاری ملزم محمد زبیر 24 سال بعد گرفتار

شیرشاہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم محمد زبیر ولد محمد عثمان کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے غیر قانونی 30 بور پسٹل بھی برآمد کرلی ہے۔

کراچی میں شیرشاہ پولیس نے 24 سال کے بعد 2 پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم گرفتاری کے بچنے کے لیے ملائیشیا فرارہو کر روپوشی کی زندگی بسر کر رہا تھا۔ شیرشاہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم محمد زبیر ولد محمد عثمان کو گرفتارکر کے اس کے قبضے سے غیر قانونی 30 بور پسٹل بھی برآمد کرلی ہے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ویسٹ شوکت کٹھیان نے بتایا کہ گرفتار ملزم 24 سال قبل 1995 میں شیر شاہ تھانے کے علاقے میں2 پولیس اہلکاروں دولت شاہ اور کانسٹیبل اقبال شاہ کو قتل کرکے فرار ہوگیا تھا، پولیس نے دونوں اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ الزام نمبر24/95 جرم دفعہ 302/34 درج کرکے تفتیش شروع کردی تھی۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے ملائیشیا فرارہوگیا تھا بعد ازاں عدالت نے ملزم کو اشتہاری قرار دیا تھا، تاہم شیرشاہ پولیس نے ملزم کی واپسی پر24 سال کے بعد اسے گرفتارکرکے قانون کے کٹھرے میں کھڑا کردیا۔ ایس ایس پی کے مطابق گرفتارملزم سے تفتیش کی جارہی ہے اوردوران تفتیش مزید انکشافات بھی موقع ہیں۔

install suchtv android app on google app store