کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلئے گئے۔ جو اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں راولپنڈی، سرگودھا، بہاولپور، پاکپتن، ساہیوال میں کی گئیں، بہاولپور سے کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سلمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترجماں کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے بارودی مواد، دو ہینڈ گرینڈ، نقدی برآمد کرلی گئی ہے، ان کی شناخت موسی، خالد، سلمان، ندیم، اکمل، یاسرکے نام سے ہوئی ہے۔