گورنر سندھ کا ہر سال بریانی فیسٹیول منعقد کرانے کا اعلان

 بریانی فائل فوٹو بریانی

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے رائس ایکسپورٹرز کے لیے گورنر ہاؤس کے دروازے کھولتے ہوئے ہر سال بریانی فیسٹیول منعقد کرانے کا اعلان کردیا۔

رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے دورے کے موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ 'حکومت کاشتکاروں، صنعتوں اور ایکسپورٹ کے شعبے کو پروان چڑھانا چاہتی ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'چاول ایکسپورٹرز ملک کے کماؤ پوت ہیں اور اس شعبے کے لیے گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے ہیں'۔

گورنر سندھ نے کہا کہ 'مشیر برائے جہاز رانی و بندرگاہ محمود مولوی کو برآمد کندگان کی کمیٹی تشکیل دینے کا کام سونپا گیا ہے کیونکہ حکومتی چاہتی ہے کہ ملک ترقی کرے'۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے رائس ایکسپورٹرز کی جانب سے گورنر ہاؤس میں بریانی فیسٹیول منانے کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ بریانی فیسٹیول ہر سال منایا جائے گا۔

اس سے قبل چئیرمین رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن صفدر حسین نے خطبہ استقبالیہ کے دوان کہا کہ 'حکومت رائس سیکٹر سمیت ہر شعبے کی بہتری پر توجہ دے رہی ہے، لہذا ایکسپورٹرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ برآمدات بڑھا کر حکومت کا ساتھ دیں'۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'پاکستان 2 ارب ڈالر مالیت کے چاول برآمد کر رہا ہے، لیکن اگر ہماری تجاویز پر عمل کیا جائے تو پاکستان 4 ارب ڈالر کے چاول برآمد کرسکتا ہے'۔

install suchtv android app on google app store