کراچی والوں کیلئے مفت موٹر سائیکل اور موبائل فون کا اعلان

کراچی والوں کیلئے مفت موٹر سائیکل اور موبائل فون کا اعلان کر دیا گیا فائل فوٹو کراچی والوں کیلئے مفت موٹر سائیکل اور موبائل فون کا اعلان کر دیا گیا

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈکیتی کے دوران موٹر سائیکلوں اور موبائل فونز سے محروم ہونے والوں کے لئے مفت موٹر سائیکل اور موبائل فون دینے کا اعلان کردیا۔

گورنر ہاؤس میں لاعلاج مرض میں مبتلا بچوں کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں موذی مرض میں مبتلا بچوں کو انکی خواہشات کے مطابق تحائف بھی دئیے گئے۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے کراچی میں ڈکیتی وارداتوں کا نشانہ بنے والے شہریوں کے لیے بڑا اعلان کردیا اور کہا کہ شہری ایف آئی آر دکھائیں اور واردات میں چھینی گئی موٹرسائیکل یا موبائل فون کے بدلے نئی بائیک یا موبائل فون گورنرہاؤس سے لے جائیں۔

تقریب کے اختتام پر گورنر سندھ کی جانب سے تین بچوں کو انکی خواہش پر عمرے کے ٹکٹ بھی دئیے گئے جبکہ گورنر سندھ نے عوام کے لیے جلد پانچ لاکھ تک کے فری علاج کاہیلتھ انشورنس کارڈ کے اجراء کا اعلان بھی کیا۔

install suchtv android app on google app store