کراچی کو گرین اینڈ کلین بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں: گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری فائل فوٹو گورنر سندھ کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ کراچی کو گرین اینڈ کلین بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چین کے قونصل جنرل کے ہمراہ پاک چائنا فرینڈ شپ پارک کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کا کہنا تھا پارک کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کراچی کے لوگ تفریح سے محروم ہو چکے تھے، شہر میں جہاں زمینوں پر قبضے تھے سب ختم کیے جا رہے ہیں، الہٰ دین پارک پر تجاوزات تھیں، واگزار کرا لیا گیا ہے، مافیاز کراچی سے اپنا بستر گول کر لیں۔

کامران ٹیسوری نےکہا ہے کہ مافیا شہر قائد سے اپنا بستر گول کر لیں کیونکہ کراچی میں جہاں جہاں زمینوں پر قبضے ہیں سب ختم کرائے جا رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store