گورنر سندھ عمران اسماعیل کا ایک سال کی تنخواہ ڈیمز فنڈ میں دینے کا اعلان

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا ایک سال کی تنخواہ ڈیمز فنڈ میں دینے کا اعلان فائل فوٹو گورنر سندھ عمران اسماعیل کا ایک سال کی تنخواہ ڈیمز فنڈ میں دینے کا اعلان

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنی ایک سال کی تنخواہ ڈیمز فنڈ میں عطیہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز میں سے ایک بڑا مسئلہ پانی ہے جس کا حل نکالنا بہت ضروری ہے کیونکہ پانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ پانی کے مسئلے کا حل ڈیموں کی تعمیر میں مضمر ہے۔ اب بھی وقت ہے کہ اس حوالے سے باقاعدہ کام کیا جائے اور اس مسئلے کا حل نکالنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ اگر درست وقت پر پانی کی کمی کے مسئلے پر غور و فکر نہ کیا گیا  تو وہ وقت دور نہیں جب پانی کے ایک قطرے کا حصول بھی مشکل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شدید آبی قلت پیدا ہونے سے قبل ڈیموں کی تعمیر نہایت ضروری ہے اور اس بارے میں حکومت کی جانب سے منصوبہ بندی کا آغاز کردیا گیا ہے کیونکہ ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ اس سے قبل کسی نے ڈیموں کی تعمیر پر کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی اورنہ مسئلے سے نمٹنے کیلئے اقدامات اٹھائے لیکن موجودہ حکومت خاطرخواہ اقدامات کررہی ہے

install suchtv android app on google app store