مراد علی شاہ دوبارہ وزیر اعلیٰ سندھ منتخب

 پیپلز پارٹی کے سید مراد علی شاہ فائل فوٹو پیپلز پارٹی کے سید مراد علی شاہ

سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے سید مراد علی شاہ ایک مرتبہ پھر قائد ایوان منتخب ہوگئے ہیں۔

اسپیکر آغا سراج درانی کی سربراہی میں سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ جس می قائد ایوان کے لیے رائے شماری ہوئی۔

قائد ایوان کے لیے پیپلز پارٹی کے سید مراد علی شاہ اور متحدہ اپوزیشن کے شہریار مہر کے درمیان مقابلہ تھا ۔ رائے شماری میں 158 ارکان نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ جن میں مراد علی شاہ کو 97 جب کہ شہر یار مہر کو 61 ووٹ ملے۔

واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کے 4 ارکان نے رائےشماری میں حصہ نہیں لیا متحدہ اپوزیشن کی دو خواتین ارکان شاہانہ اشعر اور ڈاکٹر سیما ضیاء نے رکنیت کا حلف نہیں لیا جب کہ پی ٹی آئی کے دو ارکان عمران اسماعیل اور راجہ اظہر بھی اسمبلی نہیں پہنچے۔

install suchtv android app on google app store