پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس، اہم فیصلے متوقع

پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا فائل فوٹو پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا

پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اہم اجلاس پیر(25 ستمبر) کو لاہور میں طلب کرلیا گیا ہے، پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کے چارج سنبھالنے کے بعد یہ لیگ کا پہلا اجلاس ہو گاپی ایس ایل 9 دبئی میں کرانے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق متوقع الیکشن اور سیکیورٹی سمیت بھاری مقامی انتظامی اخراجات کی وجہ سے پی ایس ایل 9 دبئی میں کرانے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب فرنچائزز وینیو کی تبدیلی کے حق میں نہیں ہیں،مالکان کا مؤقف ہے کہ پی ایس ایل کو بہت محنت اور طویل انتظار کے بعد پاکستان لائے، اب دوبارہ باہر لے جانا ملکی کرکٹ اور اسٹیک ہولڈرز کیلیے نقصان دہ ہو گا۔ پی ایس ایل کی مجوزہ ونڈو فروری، مارچ میں رکھی گئی ہے، اس میں فرنچائزز کی مشاورت شامل نہیں تھی، اماراتی اور جنوبی افریقی لیگز میں غیر ملکی کرکٹرز کی رجسٹریشن کی وجہ سے پی ایس ایل فرنچائزز خدشات کا شکار ہیں۔

اجلاس میں مالکان اس حوالے سے بھی اپنے تحفظات کا اظہار کریں گے،پی سی بی کی طرف سے پی ایس ایل 8 کے مالی معاملات کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر بھی فرنچائزز کے گلے شکوے اس اجلاس میں متوقع ہیں۔

install suchtv android app on google app store