وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے اسکولوں کے اوقات میں ایک گھنٹے کی کمی کا اعلان کردیا۔
یہ اعلان انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔
اس کے علاوہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار شاہ نے کہا کہ ہم کوئی یکساں پالیسی بنانے میں ناکام رہے ہیں، جتنے بچے آؤٹ آف اسکول ہیں یہ ایک بڑا چیلنج ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب کے باعث 20 ہزار اسکولوں کی دیواروں کو نقصان پہنچا، پاکستان دنیا میں تعلیم پر سب سے کم خرچہ کرنے والا ملک ہے، وفاقی حکومت پی ایس ڈی پی سے تعلیمی مراکز کے لیے فنڈز فراہم کرے۔ عالمینقشے دیکھیں
وزیرِتعلیم کا کہنا تھا کہ لاکھوں بچوں کو کمیونٹی بیسڈ مراکز کے ذریعے تعلیم دی جا رہی ہے، مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور تعلیمی مراکز کے اخراجات بھی بڑھ گئے ہیں۔
اس کے علاوہ فیس بک پر کی گئی ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ضلع جامشورو کے تعلقہ سیہون، یونین کونسل ارازی میں واقع گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول قادر بخش بہلا کی 2022 کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ عمارت کی بحالی کا کام ضلع ADP کے تحت کامیابی سے مکمل کرکے اسکول انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
بحالی کے بعد طلبہ کے لیے ایک محفوظ، بہتر اور سازگار تعلیمی ماحول فراہم کیا گیا ہے