وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی کو واقعے کی فوری انکوائری کی ہدایت کی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے آگ کے باعث جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔
انہوں نے کمشنر کراچی کو آتشزدگی کی وجوہات معلوم کر کے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا، انہوں نے گل پلازہ میں فائر سیفٹی انتظامات کی جانچ کرنے کی ہدایت بھی کی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فائر سیفٹی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت جاری کی اور کہا کہ غفلت یا لاپرواہی ثابت ہونے پر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی اور کراچی کی کمرشل عمارتوں میں فائر سیفٹی آڈٹ فوری کرانے کا حکم بھی دیا۔