شہر قائد کراچی میں ہفتہ اور اتوار کے روز فضا میں دھند چھانے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کے باعث صبح کے اوقات میں حدِ نگاہ متاثر ہونے کا امکان ہے۔
پی ایم ڈی کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران شہر میں ہلکی دھند رہ سکتی ہے، تاہم دن کے وقت زیادہ تر موسم صاف اور دھوپ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے تین روز کے دوران کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری اضافے کے بعد تقریباً 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہو سکتا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔
حکام نے شہریوں کو صبح کے وقت ڈرائیونگ کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔