پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی طبیعت اچانک ناساز، اسپتال منتقل کردیا گیا

خورشید شاہ فائل فوٹو خورشید شاہ

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت کی نگرانی جاری ہے اور ضروری طبی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان نے ان کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اس دوران قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔

پیر کی صبح خورشید شاہ کی طبیعت ناساز ہوئی جس کے بعد انہیں این آئی سی وی ڈی اسپتال منتقل کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خورشید شاہ کی عیادت کی۔

ایم پی اے فرخ شاہ کے مطابق خورشید شاہ کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔ انہیں24 گھنٹے کیلئے نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store