وفاق سندھ کے سولر اور ونڈ پاور منصوبوں کی مخالفت بند کرے، شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن فائل فوٹو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا وفاقی حکومت سندھ کے سولر اور ونڈ پاور منصوبوں کی مخالفت بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ کے پاس ملک کو توانائی کے بحران سے نکالنے کے لیے وافر وسائل موجود ہیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے اختیار کی گئی پالیسیوں کی وجہ سے صوبے کے توانائی کے شعبے کی ترقی شدید متاثر ہو رہی ہے۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اگر سندھ کو اس کے وسائل کے مطابق اختیار اور سہولیات فراہم کی جائیں تو توانائی کے شعبے میں انقلاب لایا جا سکتا ہے۔

اب وقت آ گیا ہے کہ اسٹیک ہولڈرز، ماہرین اور پالیسی ساز صوبے کے وسیع توانائی ذخائر اور پائیدار توانائی کے حل پر کھل کر بات کریں۔

گزشتہ چھ برسوں کے دوران تھر کول منصوبے کے تحت تیس ملین ٹن کوئلہ مختلف آئی پی پیز کو فراہم کیا گیا۔

کوئلے سے اکتیس گیگا واٹ بجلی پیدا کی گئی، اس بجلی سے تقریباً تیس لاکھ گھروں کو بجلی مہیا ہوئی، سندھ کا ونڈ کوریڈور فعال ہے۔

وفاقی حکومت صوبے کے منصوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرے اور مکمل تعاون فراہم کرے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ صوبے بھر میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری ہے۔

دریائے سندھ میں پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے، گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب کی اطلاعات ہیں، نئی گاڑی نمبر پلیٹ اسکیم پر بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store