چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ الیکشن جیت کر کراچی کا نقشہ بدل دیں گے۔ بلاول بھٹو نے دعوی کیا کہ الیکشن جیت کر کراچی کا نقشہ بدل دیں گے، ہم ساتھ مل کر کراچی کے عوام کی خدمت کریں گے، کراچی کے چپے چپے میں کام کرنا چاہتا ہوں۔
کراچی میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی ترقی میں کردار ادا کرنا چاہتا ہوں، آپ مجھے ووٹ دیں گے تو وفاق میں بھی پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی، کراچی کے عوام نے پہلی بار جیالہ میئر منتخب کرایا ہے۔
بلاول بھٹو نے دعوی کیا کہ الیکشن جیت کر کراچی کا نقشہ بدل دیں گے، ہم ساتھ مل کر کراچی کے عوام کی خدمت کریں گے، کراچی کے چپے چپے میں کام کرنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم جیتے تو پہلی بار ہوگا کہ بلدیاتی، صوبائی اور وفاقی حکومت ہماری ہاتھ میں ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ دیگر سیاسی جماعتیں اپنے مقاصد کے لیے الیکشن لڑرہی ہیں، جیسے الیکشن ہورہے ہیں وہ آپ کے سامنے ہے، ہرکوئی اپنا چورن بیچ رہا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں نفرت اور تقسیم کی سیاست کر رہی ہیں،کوئی مذہب کی بنیاد پر تو کوئی فرقہ واریت کی بنیاد پر کراچی کو تقسیم کرنا چاہ رہا ہے، کراچی میرا یا تیرا نہیں بلکہ سب کا ہے، ہم کسی کو کراچی کو تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، اس شہر نے جو قربانیاں دی ہیں وہ سب کے سامنے ہیں۔
ان کا دعوی تھا کہ میں کراچی کی ایسی خدمت کروں گا جیسے کوئی بیٹا اپنی ماں کی خدمت کرتا ہے۔
رہنما پیپلز پارٹی نے بتایا کہ ملک میں دو جماعتوں کے درمیان مقابلہ ہے، شیر والوں اور کراچی کے تیر والوں کے درمیان، آپ کسی آزاد امیدوار پر ووٹ ضائع نا کریں، یہ لوگ منتخب ہوکر اسلام آباد میں بیٹھ جاتے ہیں اور کراچی کو بھول جاتے ہیں۔