میئر کیلئے پی ٹی آئی کے علاوہ تمام جماعتوں سے بات ہوگی: سعید غنی

سعید غنی فائل فوٹو سعید غنی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ میئر کے لے تحریک انصاف کے علاوہ تمام سیاسی تمام جماعتوں سے بات ہوگی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے پچھلے کئی برسوں سے کراچی کی خدمت کی ہے، جماعت اسلامی نے کراچی میں کافی نشستیں جیتی ہیں،پی ٹی آئی کو چھوڑ کر باقی تمام جماعتوں سے بات ہوسکتی ہے،

یہ بھی پڑھیں: سندھ بلدیاتی انتخابات: نتائج آنے کا سلسلہ جاری، اب تک پی پی آگے، پی ٹی آئی کا دوسرا نمبر

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ ہماری خواہش تھی کہ ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیتی، ایم کیوا ایم نے ماضی میں بھی الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا،پی ٹی آئی کے میئر کے امیدوار اپنی سیٹوں سے بھی نہیں جیت سکے،کراچی کی خدمت کرنے پر عوام نے پیپلزپارٹی کو ووٹ کی طاقت سے سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی انتخابات: پی ٹی آئی کو کراچی میں بڑا دھچکا

سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سب سے بڑی جماعت بن کرسامنے آئی،2 018کے نتائج دھاندلی زدہ تھے، جماعت اسلامی کو بھی مبارکباد پیش کرتاہوں ،کراچی کے لوگوں نے جماعت اسلامی پر بھر اعتماد کیا۔

install suchtv android app on google app store