آئین میں گنجائش ہے کہ وزیراعلیٰ اسمبلی توڑ سکتا ہے: وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے آئین میں گنجائش ہے کہ وزیراعلیٰ اسمبلی توڑ سکتا ہے تاہم بہترہے اسمبلیاں نہ توڑی جائیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اگر اسمبلیاں توڑیں گے تو دوبارہ الیکشن کرائے جائیں گے۔

مراد علی شاہ نے سندھ میں نئے صوبے کے قیام کےسوال پر بڑا سخت جواب دیا۔ کہا سندھ میں نئے صوبے نہیں بنانے جار ہے، کوئی بھی سندھ کو توڑنے کی بات نہیں کرسکتا۔

دوسری جانب فواد چوہدری نے کہا کہ 17 یا 23 دسمبر کو پنجاب اور کے پی اسمبلیاں توڑ دی جائیں گی تاہم اسمبلیوں کی تحلیل کا حتمی اعلان چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ہی کریں گے۔

رہنما تحریک انصاف نے پارٹی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مسائل کا عام انتخابات کے علاؤہ کوئی حل نہیں۔

install suchtv android app on google app store