تحفظات دور نہ ہوئے تو مردم شماری کے نتائج قبول نہیں کریں گے: وزیراعلیٰ سندھ

 وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحفظات دور نہ ہوئے تو مردم شماری کے نتائج سندھ حکومت کو قبول نہیں ہوں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بات وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال کو لکھے جانے والے خط میں کہی ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ کے کئی اضلاع اور تعلقہ میں خانہ شماری اور مردم شماری کا کام شروع ہی نہیں کیا گیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ بہت سے اضلاع کی آبادی کو تاحال پوری طرح شمار نہیں کیا گیا، معلوم ہوا ہے کچھ تحصیلوں میں مردم شماری روکنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ مردم شماری روکنے کے فیصلے اورمن مانی پر شدید تحفظات ہیں، سندھ میں اب بھی بہت سے اضلاع کو مکمل نہیں گنا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ سندھ کے تمام اضلاع میں مردم شماری جاری رکھی جائے۔

install suchtv android app on google app store