جسٹس (ر ) مقبول باقر بطور نگران وزیراعلیٰ سندھ مقرر، نوٹیفیکشن جاری

جسٹس (ر ) مقبول باقر فائل فوٹو جسٹس (ر ) مقبول باقر

نگران وزیراعلیٰ سندھ کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان میں ڈیڈ لاک ختم ہوگیا۔  ایم کیو ایم اور پی پی پی میں امیدوار پر اتفاق ہوگیا ہے، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے جسٹس (ر ) مقبول باقر کے نام پر اتفاق کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس (ر ) مقبول باقر کا نام وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے دیا گیا تھا، ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والی اپوزیشن لیڈر رعنا انصار نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے مشورے سے جسٹس (ر ) مقبول باقر کے نام کی منظوری دے دی ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جسٹس (ر) مقبول باقر کی بطور نگران وزیراعلیٰ تقرری کی منظوری دے دی اور نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ ذرائع گورنر ہاؤس کے مطابق نگران وزیراعلیٰ سندھ کی حلف برداری کی تقریب 16 اگست کو ہوگی۔

خیال رہےکہ جسٹس (ر ) مقبول باقر کا تعلق کراچی سے ہے، جامعہ کراچی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد انہوں نے پریکٹس شروع کی، وہ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس رہے اور اس کے بعد سپریم کورٹ میں بھی خدمات سرانجام دیں۔

نجی ٹی وی سےگفتگو میں نامزد نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقرکا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں یہ بہت اہم ذمہ داری ہے، کوشش ہوگی کہ لوگوں کے مسائل حل کرسکیں، قانون اور آئین کی بالادستی قائم رکھنےکے لیے کردار ادا کروں گا۔

جسٹس (ر) مقبول باقرکا کہنا تھا کہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، ہم الیکشن کمیشن کی معاونت کریں گے،کوشش ہوگی آئین اور قانون کے مطابق الیکشن ہو

install suchtv android app on google app store