اسکول و کالجز میں قرآن ترجمہ کے ساتھ پڑھایا جائے: گورنر سندھ

 گورنر سندھ کامران ٹیسوری فائل فوٹو گورنر سندھ کامران ٹیسوری

 گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط تحریر کیا ہے جس میں اسکولوں اور کالجز میں ترجمہ کے ساتھ قرآن کریم کی تعلیم کو لازمی قرار دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

 گورنر نے خط میں کہا کہ الحمد اللہ ہمیں قرآن کریم سے نواز گیا ہے جو ہماری رہنمائی کےلیے نازل کیا گیا۔ اس کا فہم و مشاہدہ روز قیامت ہماری نجات کی راہ ہموار کرے گا۔عام تعلیم کو اگر قرآنی تعلیمات کے ساتھ پڑھایا جائے تو بچوں کو صحیح اور غلط میں فرق کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ مسلمان طلبہ کے لیے قرآن کریم ترجمہ کے ساتھ تعلیمی اداروں میں لازمی مضمون کے طور پر شامل کیا جائے اس سلسلہ میں محکمہ تعلیم پنجاب اور وفاقی وزارت تعلیم کے وضع کردہ نظام کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
گورنر سندھ نے کہا ہے کہ اس عمل کا آغاز پرائمری سطح پر ناظرہ اور تجوید کے ساتھ پڑھانے کے ساتھ کیا جائے، اس کے بعد ثانوی اور اعلیٰ ثانوی سطح پر ترجمہ کے ساتھ قرآن کو سکھانے کا انتظام کیا جائے۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ قرآن کریم کی تعلیم ہمارے تعلیمی نظام کی قدر میں اضافہ کرے گی اس مقصد کے لیے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کہے جائیں۔

install suchtv android app on google app store