شرجیل میمن کا وزیراعظم سے غیرملکی فنڈنگ کیس میں جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ

 شرجیل میمن فائل فوٹو شرجیل میمن

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو چاہیے کہ پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ پر فوری طور پر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیں۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ غیرملکی فنڈنگ کیس کا تعلق صرف ای سی پی سے نہیں ہے بلکہ موجودہ کہانیاں یہ بتا رہی ہیں کہ یہ کیس اب اقربا پروری، کرپشن اور منی لانڈرنگ کی طرف بڑھ رہا ہے۔

علاوہ ازیں انہوں نے گزشتہ روز کی اپنی ٹوئٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کل میں نے پی ٹی آئی کی ای سی پی کے خلاف پلاننگ کے بارے میں لکھا تھا، آج پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کردیا۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ان کا مقصد فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے سے بچنے کے لیے ای سی پی پر دباؤ ڈالنا ہے۔

install suchtv android app on google app store