فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے شوکت یوسفزئی طلب

فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے شوکت یوسفزئی  طلب فائل فوٹو فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے شوکت یوسفزئی طلب

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے فارن فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی کو طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی کل صبح 10 بجے ایف آئی اے پشاور میں پیش ہوں گے۔

اس ضمن میں شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ کوئی غلط کام نہیں کیا،ایف آئی اے میں ضرور جاؤں گا۔اداروں کا احترام کرتے ہیں جب بھی بلائیں گے حاضر ہوں گا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔

ذرا ئع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم عمران خان کو ذاتی حیثیت میں 27 ستمبر کو طلب کیا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں تحریری جواب بیرسٹر گوہر اور فیصل چودھری ایڈوکیٹ کی جانب سے جمع کرایا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store