آئین اور قانون فارن فنڈنگ کی اجازت نہیں دیتا: یوسف رضا گیلانی

یوسف رضا گیلانی فائل فوٹو یوسف رضا گیلانی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین و قانون فارن فنڈنگ کی اجازت نہیں دیتا، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ پرچلتی ہے، یہ امپورٹڈ پارٹی ہے اور امپورٹڈ پارٹی نامنظور ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے ملتان کے حلقہ 157 میں خطاب کیا اور اس دوران پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے عمران خان سمیت جماعت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب مقدمات پر عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں جب کہ عمران خان سڑکوں پرآنے کی دھمکیاں دیتا ہے۔

install suchtv android app on google app store