عید سے قبل شہریوں کے ساتھ ایک بار پھر آن لائن ڈیبٹ کارڈ فراڈ کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
کراچی میں ایک بار پھر آن لائن ڈیبٹ کارڈ فراڈ کا اسکینڈل سامنے آگیا ہے، ابتدائی طور پر تین نجی بینکوں کے صارفین متاثر ہوئے۔ کئی شہریوں نے اپنے بینکوں سےرابطے کرلیے۔
حکام نے بتایا کہ فراڈ کی شکایات دو روز سے منظر عام پر آنا شروع ہوئیں، ٹرانزیکشنز سرچ انجن گوگل پر جعلسازی سے کی گئیں شہریوں کے اکاؤنٹ سے چھوٹی رقوم کی کئی ٹرانزیکشنز ہوئیں، یہ ٹرانزیکشنز عالمی کرنسیز میں ہوئیں۔
واقعات رپورٹ ہونے پر شہریوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم سے بھی رابطہ کیا اور اپنی شکایات کا اندراج کرایا، حکام کا کہنا ہے کہ کتنے شہری متاثر ہوئے یہ کہنا فی الحال مشکل ہے۔