دنیا بھر میں رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ جاری ہے اور اسلامی ممالک میں عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان ہونا شروع ہو گیا ہے۔
پاکستان میں عیدالفطر کے موقع پر 6 چھٹیاں ملنے کا امکان ہے تاہم حتمی اعلان حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔
پاکستان میں اس سال عید کی چھٹی ممکنہ طور پر طویل ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق عیدالفطر 10 اپریل بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔
سابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اس سے قبل 2019 میں چاند نظر آنے کے مسلسل مسئلے سے نمٹنے کے لیے پانچ سالہ قمری کیلنڈر متعارف کرایا تھا اور اس سال کیلنڈر کی پیش گوئیوں کے مطابق رمضان 29 دنوں پر مشتمل ہوگا، جس کا اختتام 10 اپریل کو عید منائی جائے گی۔
تاہم عیدالفطر کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی، اگر مذکورہ پیش گوئیاں درست ثابت ہوتی ہیں تو ملک میں عید کی نسبتاً طویل چھٹیاں متوقع ہیں۔
چونکہ عام طور پرعید کی چھٹیوں کا آغاز عید سے ایک روز قبل ہوتا ہے لہذا اگر 10 اپریل بروز بدھ کو عید ہوتی ہے تو عید کی چھٹیاں منگل سے شروع ہوں گی، اس صورت میں حکومت کی جانب سے منگل سے جمعہ تک 4 چھٹیاں دی گئیں تو ویک اینڈ ملا کر کل 6 چھٹیاں بن جائیں گی۔