کورونا کی تیسری لہر, آکسیجن سلنڈرز ذخیرہ کرنے پر پابندی عائد کردی گئی

آکسیجن سلنڈرز فائل فوٹو آکسیجن سلنڈرز

کورونا کی تیسری لہر کے دوران پنجاب میں مریضوں کے لیے آکسیجن کی مانگ بڑھنے پر صوبے بھر میں آکسیجن سلنڈرز اور متعلقہ اشیاء کو ذخیرہ کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم کے مطابق سلنڈرز اور متعلقہ اشیاء کو ذخیرہ کرنے پرپابندی لگا دی گئی ہے جس کے بعد آکسیجن سلنڈرز، آکسی میٹرز، آکسیجن ریگولیٹر اور نیزل کینولاکی ذخیرہ اندوزی کرنا قانوناً جرم ہو گا جب کہ اس کی خلاف ورزی پرقانونی کارروائی عمل میں لائے جائے گی۔

سیکرٹری ہیلتھ نے کہا کہ آکسیجن سلنڈرز اور متعلقہ اشیاءکو ذخیرہ کرنے پرپابندی کااطلاق فوری ہوگا جو 2 ماہ تک لاگو رہے گا۔

install suchtv android app on google app store