جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ حکومت کا منصوبہ ہے کوئی سبوتاژ نہیں کرسکتا, عثمان بزدار

عثمان بزدار فائل فوٹو عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ حکومت کا منصوبہ ہے کوئی سبوتاژ نہیں کرسکتا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے رکن قومی اسمبلی ملک احمد حسین نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جنوبی پنجاب ہماری کمٹمنٹ ہےاسےنبھائیں گے، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ حکومت کا منصوبہ ہےکوئی سبوتاژ نہیں کرسکتا، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں مستقل ایڈیشنل چیف سیکرٹری تعینات ہوگا۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی میں جنوبی پنجاب کی32 فیصد آبادی کیلئے17فیصد بجٹ دیا گیا،موجودہ حکومت نے اسکولوں کی اپ گریڈیشن میں جنوبی پنجاب کو 38 فیصد حصہ دیا، پسماندہ اوردور دراز علاقوں میں نئےاسکول،ڈسپنسریاں بنائینگے۔

رکن قومی اسمبلی سے ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اگلےبجٹ میں جنوبی پنجاب کےلئے الگ اےڈی پی بک بنائیں گے کیونکہ جنوبی پنجاب بدلے گا تو پنجاب بدلے گا۔

install suchtv android app on google app store