ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل: کورونا ویکسین کی خریداری، حکومت پنجاب سے تفصیلات طلب

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل فائل فوٹو ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے حکومت پنجاب سے کورونا ویکسین کی خریداری سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے وزیراعلیٰ پنجاب کو سوالات پر مبنی خط ارسال کیا جس میں پوچھا گیا ہے کہ حکومت پنجاب ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے دس لاکھ کرونا ویکسین کی خوراکیں خریدنے جارہی ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل خط میں سوال اور مطالبہ کیا کہ حکومت پنجاب اس رقم سے کون سی ویکسین خریدے گی؟ اس حوالے سے تمام تفصیلات فرہام کی جائیں۔

خط میں پوچھا گیا ہے کہ ابھی تک حکومت پنجاب کتنی ویکسی نیشن خوراکیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوچکی ہے؟ صوبے کے تمام شہریوں تک ویکسی نیشن کی رسائی کب تک ممکن ہوگی؟۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پوچھا کہ پنجاب میں کس کمپنی کی ویکسین لگائی جارہی ہے، حکومت ایک خوراک کی کتنی رقم ادا کرے گی۔ مزید پوچھا گیا کہ ’کیا حکومت پنجاب کی کوئی ایسی ویب سائٹ موجود ہے جس پر کرونا ویکسین سے متعلق تمام معلومات فراہم کی گئیں ہوں‘۔

یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں کرونا ویکسین نیشن کے عمل کو تیز کرنے اور تمام شہریوں کو سہولت دینے کے لیے کرونا ویکسین کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store