مریم پاگل خانے پہنچ گئی

مریم نوازکا بڑا اقدام فائل فوٹو مریم نوازکا بڑا اقدام

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے ذہنی امراض کے جدید علاج کی فراہمی اور دماغی امراض کے ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ بنالیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کا دورہ کیا۔

سینئر وزیر نے مردوں اور خواتین کے لئے مختص وارڈز، دستیاب سہولیات اور انفراسٹرکچر کا معائنہ کیا۔

سینئر وزیر نے علاج گاہ میں ادویات، ڈاکٹرز، عملے اور طریقہ علاج سے تمام تفصیلات کا جائزہ لیا۔

سینئر وزیر پنجاب نے زیرعلاج مریضوں کے لواحقین سے بھی ملاقات کی، سہولیات اور مسائل سے متعلق دریافت کیا۔

سینئر وزیرپنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1947 کے بعد سے ذہنی صحت اور دماغی امراض کے علاج پر مناسب توجہ نہیں دی گئی۔

قیام پاکستان کے 77 سال بعد مینٹل ہیلتھ کے شعبے میں جدید طریقہ علاج اور ٹیکنالوجی متعارف کرانے جارہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عالمی اور مقامی اداروں کے مطابق پاکستان میں ذہنی صحت سے متعلق امراض بڑھ رہے ہیں۔

بچوں کے ماہرین نفسیات کی خاص طورپر کمی ہے۔ وزیراعلی نے ذہنی امراض کے شعبے میں بھی اصلاحات، ڈاکٹرز اور عملے کی موجودگی،

جدید مشینری اور جدید علاج کی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میٹنل ہیلتھ کے حوالے سے ڈیجیٹل میپنگ بھی کی جائے گی۔ عوام میں ذہنی امراض کے حوالے سے آگاہ مہم بھی چلائی جائے گی۔

بروقت تشخیص اور علاج سے معاشرے اور افراد کو حادثات سے بچایا جاسکتا ہے۔

1812 میں اس خطے میں ذہنی امراض کے علاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔

ہنگری سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ہونگ برگر نے مینٹل ہیلتھ کے شعبے میں یہاں گراں قدر کام کیا۔

 

install suchtv android app on google app store