نجی اسکولز فیڈریشن نے اسکولوں کی بندش کا حکومتی فیصلہ مسترد کردیا

 نجی اسکولز فیڈریشن کا اعلان فائل فوٹو نجی اسکولز فیڈریشن کا اعلان

صدر نجی اسکولز نے 31 جنوری تک اسکولوں کی بندش مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلسے جلوس بند کرانے کے بجائے حکومت اسکول بند کرانے پر تلی ہے۔

ان خیالات کا اظہار صدرآل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن مرزا کاشف نے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے آپشن پر غور کرنا چاہیے۔

مرزا کاشف نے کہا ہے کہ 31 جنوری تک اسکولوں کی بندش مسترد کرتے ہیں، اسکولوں کی بندش سے 7 لاکھ ٹیچرز بے روزگار ہوئے جبکہ ساڑھے 7 کروڑ طلبا کا تعلیمی نقصان ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں تعلیمی معیار بہتر بنانے کےلیے مزید 20 لاکھ ٹیچرز کی ضرورت ہے۔

صدر نجی اسکولز نے سندھ اور پنجاب کے اسکول بند نہ کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ جلسے جلوس بند کرانے کے بجائے حکومت اسکول بند کرانے پر تلی ہوئی ہے۔

install suchtv android app on google app store